سنٹرل جیل میں نئی ڈبل سٹوری بارکس کا افتتاح

لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل جیل لاہور میں نئی تعمیر شدہ ڈبل سٹوری بارکس کا افتتاح ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چئرمین ٹاسک فورس پریزنز رانا منان خاں، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور ڈی آئی جی لاہور ریجن محسن رفیق چوہدری سمیت محکمہ جیل خانہ جات کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے ترجمان جیل کے مطابق تقریب کے دوران ہوم سیکرٹری نے تعمیراتی منصوبے کے معیار کا جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی بارکس جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہیں، جو قیدیوں کی رہائش، صحت اور سیکیورٹی کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جیل اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراس…