لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط،موثر سنٹرل پنجاب میں اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز نینوٹیفکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق آصف سلہریا کو صدر عوامی تحریک سنٹرل پنجاب،باسط محمود ملک کو سینئر نائب صدر، میاں رضا کو نائب صدر،گلریز محمود وڑائچ کو نائب صدر،سردار عبد الشکورکو نائب صدر،عبد الحمید مصطفوی کو جنرل سیکرٹری ،فیاض حسیب قادری کوسیکرٹری کوآرڈینیشن،مرزا شبیر بیگ کو ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیش ،پروفیسر اختر ملک کو سیکرٹری انفارمیشن، امین عاقب کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ،مقصود گورائیہ کو سیکرٹری فنانس ، آصف گجر کو سیکرٹری مراکز علم،قاری مظہر فرید سیال کو صدر کسان ونگ،ندیم ظفر کو صدر لیبر ونگ،وسیم شہباز سہوترا کو صدر اقلیتی ونگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔