رات صرف 2 سے 4 گھنٹے سوتی ہوں:جاپانی وزیراعظم

 سب سے کہتی ہوں، کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو ، کام، کام، کام اور بس کام:سانائے تاکائیچی  
ٹوکیو (آئی  این پی )جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے رات میں 2 سے 4 گھنٹے کی نیند لینے کا انکشاف کیا ہے۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے والی سانائے تاکائیچی نے اپنے پہلے خطاب میں  ورک لائف بیلنس کے تصور کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیونکہ ہم تعداد میں کم ہیں، اس لیے ہم ہر نسل کو متحد کر کے اور سب کی شراکت سے جاپان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں، میں سب سے کہتی ہوں، کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو، میں خود ورک اور لائف بیلنس کے خیال کو ایک طرف رکھ دوں گی، میں کام کروں گی، کام، کام، کام، اور بس کام