اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذیابطیس کی بڑھتی ہوئی وبا اور اس کے سماجی و معاشی اثرات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جس سے صحت کے نظام پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ عالمی یوم ذیابطیس کے موقع پر اپنے پیغام میںسردار ایاز صادق نے کہا کہ ذیابطیس کی روک تھام کے لیے مؤثر آگاہی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج تک رسائی ناگزیر ہے۔