ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والے شیف کی سربیا کے ہوٹل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سربیا کے حکام نے کہا ہے کہ 52 سالہ الیکسی زیمین موت کے حوالے سے کوئی مشتبہ معاملہ ان کے گرد نہیں تھا،پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مکمل ہونے کا عمل جاری ہے۔