چند یوکرینی ڈرونز روس کے بجائے لاٹویا میں گرنے سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا
ماسکو(آئی این پی )روس اور یوکرین کے پڑوس میں واقع یورپی ملک لاٹویا کی وزیراعظم ایویکا سیلینا نے بڑھتے سیاسی دبا ئوکے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ حال ہی میں چند یوکرینی ڈرونز روس کے بجائے لاٹویا میں گرے تھے، جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا، یہی بحران اب وزیراعظم کے استعفے اور اتحادی حکومت کے خاتمے کا باعث بن گیا ہے۔