لاہور(جابر وقاص)انمول عرف پنکی کے خلاف لاہو رمیں درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا‘ملزمہ کے خلاف 2019 میں تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا‘پولیس نے مخبر کی اطلاع پر طاہر سلیم نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ملزم طاہر سلیم سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ انمول عرف پنکی کے لیے کام کرتا ہے۔ملزم طاہر سلیم کے زیر استعمال موٹرسائیکل کی بھی انمول عرف پنکی کی ملکیت تھا۔