لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔سپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالہٰی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ درخواست گزارکو ان جھوٹے الزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نے غیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہے لہٰذا عدالت چودھری پرویزالہٰی کو انصاف کے تقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔