لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتارکرلیا ۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان چوری کے دوران ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے۔ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل لیکر فرار ہو جاتے تھے۔پولیس کے پہنچنے پر ملزمان کے بھاگنے کی ناکام کوشش کی ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان میں فیضان اور عمران شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔