ویب ڈیسک: گارڈن ٹاؤن میں 24 سالہ لڑکی پراسرار حالات میں جان کی بازی ہار گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق متوفیہ صباحت سنٹرل پلازہ کے فلیٹ میں رہتی تھی اور صباحت کال سنٹر میں کام کرتی تھی۔ وہ ایبٹ آباد کی رہائشی تھی۔پولیس نے موقع پر جا کر لاش تحویل میں لے لی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متوفیہ کے فلیٹ سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں، جس کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے یا قتل کے پہلو کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تمام زاویوں سے کیس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔