9 مئی مقدمات کے جلدفیصلے کیلئے 4دن جیل ٹرائل کافیصلہ

 راولپنڈی (آئی این پی )سانحہ نو مئی کے مقدمات کا جلدفیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں چاردن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ اس سلسلے میں جاری  نوٹیفیکیشن  کے مطابق جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان ندر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے،اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ اے ٹی سی کورٹ 1 میں 8 اوراے ٹی سی کورٹ 3 میں 6 مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔   ایڈمن جج منظرعلی گل کے مطابق نو مئی کے مقدمات کا جلد ٹرائل مکمل کیا جائے گا