لندن (آئی این پی )برطانیہ کی 200کمپنیوں نے ہفتے میں صرف 4دنوں تک کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مستقل طور پر 4روزہ ورکنگ ویک کے منصوبے پر باقاعدہ دستخط کر دئیے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی 200کمپنیوں نے فورورکنگ ویک دوبارہ دریافت کرلیا ہے اور اس سے ملازمین کی تنخواہ یا مالی فوائد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔