سانحہ رائیونڈ لاہور کے 7 پولیس شہداء کی ساتویں برسی

شہید ہونے والوں میں 2سب انسپکٹرز،2ہیڈ کانسٹیبلز اور 3کانسٹیبلز شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ رائیونڈ لاہور کے 7 پولیس شہداء￿  کی ساتویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2018 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں 2سب انسپکٹرز،2ہیڈ کانسٹیبلز اور 3کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹرز منظور احمد، محمد اسلم، ہیڈ کانسٹیبلز محمد سعید، محمد نعیم، کانسٹیبلز محمد سعید، محمد تنویر اور صابر علی نے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔