اسلام آباد(آئی این پی )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں افسران اور سٹاف کی ترقیاں و تقرریاں کردی گئیں ، جس کا مقصد اوگرا کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فیلڈ انفورسمنٹ کو مضبوط بنانا ہے۔ ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں ٹیکنیکل، لیگل، فنانس، آئی ٹی اور جنرل کیڈر کے افسران اور سٹاف شامل ہے۔ اوگرا افسران میں جہانزیب انور، عزیز اللہ کاکڑ، حماد پیرزادہ، حسیب اختر اور سلمان احمد شامل ہیں، کو بالترتیب پشاور، ملتان، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں بطور ریجنل ہیڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید برآں کراچی، لاہور، سکھر، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں اوگرا کے تجربہ کار اور سینئر افسران کو ریجنل ہیڈ مقرر کیا گیا ہے۔