عوامی مقام پر تضحیک کاکیس، ابوظہبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم

ابوظہبی (آئی این پی )ابوظہبی کی عدالت نے عوامی مقام پر تضحیک کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اور 8 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنیکا حکم جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ ملزم نے عوامی مقام پر متاثرہ شخص کی بے عزتی کی جس سے متاثرہ شخص کی عزت نفس اور معاشرے میں ساکھ متاثر ہوئی۔عدالت نے فیصلہ سنائے ہوئے گالیوں سے کسی کی عزت اور ساکھ کونقصان پہنچانے کو جرم قرار دیا۔