لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے بعد آج سے دوبارہ گرم، خشک اور حبس زدہ موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 18 جولائی تک شدید گرمی، خشک موسم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو بارش برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ یہ سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔دوسری جانب لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔