کاہنہ میں 35 سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، شوہر سلمان اور اس کا بھائی عثمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے مبینہ بہیمانہ تشدد سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے شوہر سلمان اور اس کے بھائی عثمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ان کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔