روٹھی بیوی نجمہ کو رمضان مناکر گھر لایا، سر پر ڈنڈے مارکرجان لے لی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد کر کے اسے قتل کردیا۔خاوند سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قتل کی واردات گا ئوں 101/6-ARمیں ہوئی یہاں محمدرمضان اپنی بیوی نجمہ بی بی تشدد کر تا رہتا تھا، تین روز قبل نجمہ بی بی ناراض ہو کر اپنے بھائی منیر خاں کے گھر 185/9-L چلی گئی، چند گھنٹے بعد شوہر محمدرمضان بھی پیچھے آگیا اور اسے منا کر اپنے ساتھ لے آیا۔ گزشتہ روز محمدرمضان نے بیوی نجمہ بی بی پر دوبارہ تشدد کیا اور سر پر ڈنڈوں کے وارکرکے اسے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے منیر خاں کی رپورٹ پر رمضان وغیرہ 2ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔