کسی کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دوں گی:زرین خان

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔39سالہ اداکارہ تقریب میں برانڈ کی تشہیر اور فوٹو سیشن میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے انہیں سب کے سامنے لباس پہن کر دکھانے کی تجویز دی۔اس غیر مناسب تبصرے پر زرین خان نے فوری طور پر اعتراض کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں گی اور کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے موقف کی حمایت کی۔