ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل اغوا ء کیا تھا
کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان میں نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے۔مقامی انتظامہ ذرائع کے مطابق ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔ ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل نوشکی سے اغوا کیا تھا۔مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔بازیاب کرائے گئے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔