نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زرین پر مبینہ تشدد اور دھمکیاں دینے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کوکب نواز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر نامزد افراد کے خلاف جسمانی تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے سے متعلق اداکارہ زرین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں۔