اداکارہ حمیرا کی موت قتل تھی، بھابھی کا سنسنی خیز انکشاف

اداکارہ حمیرا کی موت قتل تھی، بھابھی کا سنسنی خیز انکشاف

ویب ڈیسک: اداکارہ حمیرا کی موت کے کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔

 ان کی بھابھی ہما سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "حمیرا جیسی حوصلہ مند اور جینے کی خواہش رکھنے والی لڑکی کبھی خودکشی نہیں کر سکتی۔"

شکوک پہلو:
ہما سہیل نے سوال اٹھایا کہ,فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی؟لاش کی حالت، فلیٹ سے ملنے والے شواہد اور اہل خانہ کا رویہ مشکوک ہے۔
 خاندانی کشیدگی اور عدم دلچسپی:
ہما سہیل کے مطابق حمیرا کے شوبز میں کام کرنے پر خاندان ناخوش تھا اور اسی بنیاد پر گھریلو کشیدگی پائی جاتی تھی۔اہلِ محلہ اور قریبی ذرائع نے بتایا کہ حمیرا کئی ماہ سے لاپتہ تھیں، مگر خاندان نے نہ پولیس سے رابطہ کیا، نہ میڈیا پر کوئی اطلاع دی۔
 آخری پیغامات:
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق:حمیرا نے موت سے پہلے بھائی سمیت 10 افراد کو واٹس ایپ پر "ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں" کا پیغام بھیجا۔کسی نے جواب نہ دیا۔فلیٹ سے خشک ٹب، پھٹے کپڑے، اور سگریٹ فلٹر برآمد ہوئے، کمرے میں کوئی دوا نہیں ملی۔
 پولیس تفتیش جاری:
مالک مکان، چوکیدار اور تین پڑوسیوں کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ اور موبائل فون ڈیٹا کا انتظار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
 اگلے اقدامات:
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک تجزیے کے بعد کیس میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔خاندان کا رویہ اور حمیرا کے آخری لمحات کی تفصیلات تفتیش کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔