بھارت میںقدرتی غار سے 40 سالہ روسی خاتون اور دو بچیاں بازیاب

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی  جنوبی ریاست کرناٹک میں گھنے جنگل میں واقع قدرتی غار سے 40 سالہ روسی خاتون اور دو بچیاں بازیاب کرالی گئیں ۔برطانوی نشریاتی ادار ے بی بی سی کی  رپورٹ کے مطابق 40 سالہ روسی خاتون نینا کوٹینا عرف موہی اپنی دو بچیوں، چھ سالہ پریرنا اور چار سالہ اما، کے ساتھ اس جنگل میں تقریبا دو ہفتوں سے رہائش پزیر ہیں۔  خاتون نے بتایا کہ بھگوان نے مراقبے کے لیے انھیں یہاں بھیجا۔اتر کننڑ ضلع کے ایس پی نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ روسی خاتون اور ان کے بچوں کو پولیس نے وہاں سے بحفاظت نکال لیا ہے