اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کوتشویشناک قرار دیتے ہوئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ قرار دیا ہے ۔میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی اور عوام دشمن پالیسی قرار دیا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ حکمران آئے روز عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کر رہے ہیں