سمندر کی گہرائیوں سے 600 سال پْرانا بحری جہاز دریافت

لاہور(نیٹ نیوز )15 ویں صدی سے تعلق رکھنے والی اس جہاز کی دریافت قرونِ وسطی میں شمالی یورپ میں ہونے والی تجارت پر روشنی ڈالتی ہے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اب تک کا سب سے بڑا قرونِ وسطیٰ کے دور کا ’سْپر شِپ‘ دریافت کر لیا۔ 15 ویں صدی سے تعلق رکھنے والی اس جہاز کی دریافت قرونِ وسطی میں شمالی یورپ میں ہونے والی تجارت پر روشنی ڈالتی ہے۔ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک چینل میں پایا جانے والا سویلگیٹ 2 نامی یہ جہاز 28 میٹر لمبا، 9 میٹر چوڑا اور 6 میٹر اونچا ہے۔محققین کے مطابق 1410 عیسوی کے قریب بنایا جانے والا یہ کارگو جہاز اندازاً 300 ٹن تک کا سامان لاد سکتا ہوگا، جو اس کو اس نوعیت کا سب سے بڑا جہاز بناتا ہے۔