لاہور(نیٹ نیوز )بلیک فاریسٹ کیک دنیا بھر میں پسند کیا جانے والا ایک مشہور کیک ہے۔ یہ چاکلیٹ اسپَنج، وِہپڈ کریم اور چیری سیرپ کی تہوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی اوپری سطح کو چاکلیٹ شیوِنگز اور چیری سے سجایا جاتا ہے۔اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کیک کا نام اس کے گہرے رنگ کی وجہ سے رکھا گیا ہے لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ بلیک فاریسٹ کیک کو جرمن زبان میں ’شوارزوالڈر کرشٹورٹے‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نام جرمنی کے جنوب مغربی علاقے ’بلیک فاریسٹ‘ سے لیا گیا ہے۔ یہ علاقہ گھنے جنگلات، خوبصورت مناظر اور خاص چیریز کے لیے مشہور ہے جو روایتی طور پر اس کیک میں استعمال کی جاتی ہیں۔یہ کیک پہلی بار بیسویں صدی کے آغاز میں جرمنی میں بنایا گیا تھا اور جَلد ہی اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے مقبول ہوگیا۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ جرمنی سے نکل کر دنیا کے مختلف ممالک میں پسند کیا جانے لگا۔بلیک فاریسٹ کیک کی مقبول اقسام بلیک فاریسٹ کیک کی کئی اقسام ہیں جن میں ایگ لیس، ویگن، کپ کیکس، جار ڈیزرٹس اور الکوحل فری ورڑن شامل ہیں۔ متعدد ممالک میں الکوحل کی جگہ چیری سیرپ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ کیک ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہو۔