کمانیاں بنانے والی فیکٹری میں آگ

 آگ فرنس آئل کی بھٹی میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی،ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شریف پورہ بسی موڑ کے علاقے میں واقع گاڑیوں کی کمانیاں بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹر ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود فرنس آئل کی بھٹی میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیاکافی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم فیکٹری کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔