زرداری، نواز شریف اور عمران کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی

 فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری،سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت اہم سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا جب کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔