مہنگائی کا نیا وار، گندم اور آٹا مزید مہنگا

لاہور میں گندم کی قیمت میں نمایاں تیزی، فی من قیمت میں 100 سے 150 روپے تک اضافہ ، گھریلو بجٹ پر شدید دباؤ 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں گندم کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی من قیمت میں 100 سے 150 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ باغبانپورہ سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں گندم کی قلت بھی سامنے آ رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گندم مہنگی ہونے کے اثرات آٹے کی قیمت پر بھی پڑنے لگے ہیں، اور شہر کی چکیوں پر آٹا 140 سے 170 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی بڑھتی قیمتیں گھریلو بجٹ پر شدید دباؤ ڈال رہی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام سے قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔