ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) منی لانڈرنگ مقدمات میں تاخیر پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے مقدمات میں سزائو ں پرعملدرآمد پیش رفت کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاں پر عملدرآمدکے لیے اقدامات کریں گی۔ٹیمیں اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کیساتھ فوکل پرسن کے طور پر کیسز کی نگرانی اور پیشرفت کاجائزہ لیں گی۔ایف آئی اے کے مطابق ٹیموں کا مقصد سزاں پر عملدرآمد کے عمل کو موثر، شفاف اور بروقت یقینی بنانا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی جب کہ ٹیموں میں انسپکٹر لیول کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔