وزیر اعلی کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں، فیصل کنڈی

مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں،گفتگو
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے پی بھارت، اسرائیل اور ٹی ٹی پی کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو  میں  انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اداروں کے خلاف بیانات دے کر ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو تنقید کے بجائے وفاق سے سندھ کے لیے موٹر وے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کوریجکیلئے    انتشار پھیلایا۔