کراچی میں زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کافیصلہ

 آئی لینڈ کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ، جدید، عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کی شکل دی جائیگی،جامع منصوبہ متعارف کرایا جائے گا 
کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب واقع زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہاہے کہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ، جدید اور عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کی شکل دی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایکو فرینڈلی، سپورٹس اور لائف سٹائل ٹورازم پر مبنی جامع منصوبہ متعارف کرایا جائے گا جس سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکے گا، زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ منصوبے پر ابتدائی طور پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے