اشتہاری ملزم سمیت 4 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق داتا دربار پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کرلیاقصور پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اصغرکو گرفتار کرلیا گیا مزید کارروائی کے دوران تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے 3 قمار بازکو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان میں ریاض،خرم ریاض اور عمر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کریک ڈاؤن کرنے پر ایس ایچ او داتا دربار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے