ٹک ٹاک کا جنون 2زندگیاں نگل گیا

دو بھائی عبدالحمان اور عبدالمناں رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے ، اچانک گولی چل گئی ، عبدالرحمن موقع پر چل بسا، چھوٹا بھائی موقع سے فرار
 لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ایس پی ماڈل ٹائون نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کیا بتایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالحمان اور عبدالمناں چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران رائفل سے اچانک گولی چل گئی جو کہ عبدالرحمان کی چھاتی پر لگ گئی زخمی عبدالرحمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی دوسری جانب واقعہ کا علم ہونے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ کیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اسلحہ کی نمائش اور ویڈیوز بنانا جرم ہے، شہری اس اقدام سے گریز کریں۔ کاہنہ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک کا جنون بڑے بھائی کی جان لے گیا ،مقتول کے والد برکت ڈوگر کے مطابق قاسم پورہ میں میرے دوبیٹے اپنی چھت پر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اس دوران چھوٹے بھائی سے فائر بڑے بھائی 23 سالہ عبدالرحمن کی چھاتی پر لگ گیا جس سے عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی جبکہ چھوٹا بھائی موقع سے فرار ہو گیا۔