سعودی ولی عہد سے یونان کے وزیراعظم کی ملاقات

    ریاض(یواین پی)سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے العلا شہر کے سرمائی کمیپ میں یونان کے وزیراعظم کیریا کوس متسو تاکس نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یونانی وزیراعظم کو مملکت کے دورے پر خوش آمدید کہا اور انہیں سعودی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا۔