برطانوی یونی رسٹی کا انوکھا ڈگری پروگرام: طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائیگی

واشنگٹن (آن لائن)ایڈنبرا کی مشہور ہیریئٹ واٹ یونی ورسٹی نے ایک منفرد انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائے گی۔چار سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً دس ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔ یونی ورسٹی کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس کے تحت طلباء کو شراب کشیدنے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔