خیبر پختونخوا میں 15 خوارج کا قلع قمع، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

خیبر پختونخوا میں 15 خوارج کا قلع قمع، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قلع قمع کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹننٹ محمد حسان اشرف شہید سمیت 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی۔صدر زرداری نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری اور حب الوطنی کا جذبہ قابلِ ستائش ہے اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔