چولستان: آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے "گرین پاکستان" منصوبوں کا افتتاح

چولستان: آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے

منصوبہ پنجاب میں زراعت کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، جس کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کی جائیں گی۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین، وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جدید زراعت کے ان منصوبوں سے پنجاب میں کسانوں کی ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا۔ انہوں نے شہداء کے بچوں اور غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پنجاب کے کسانوں کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید زراعت کے میدان میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، اور فوج ملک کی معاشی ترقی میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔اس منصوبے کے تحت گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گی۔ کسانوں کو ڈرونز اور زرعی مشینری بھی کرائے پر دی جائے گی، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔