ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا۔

قیمتوں میں نمایاں کمی:

فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی۔10 گرام سونا 4030 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اثر:

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 50 ڈالر فی اونس کم ہو کر 2883 ڈالر ہوگئی ہے، جس کا اثر پاکستان میں بھی نظر آیا۔سونے کی قیمت میں اس نمایاں کمی کے بعد خریداروں کو ریلیف ملا ہے، جبکہ سرمایہ کار مارکیٹ میں مزید تبدیلیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔