بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک بار پھر شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ، اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ ملاقاتوں پر تنقید کی ہے۔
سنیتا کا کہنا ہے کہ گووندا کو اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی کے ساتھ گھومتے ہوئے شرم آنی چاہیے، اور انہوں نے کومل کے لباس پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شوگر ڈیڈی اتنا امیر ہے تو کپڑے بھی بہتر پہننے چاہئیں، کیونکہ گووندا کا دماغ خراب ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ، حالیہ دنوں میں گووندا اور کومل رانی اپنی فلم ’روپا‘ کی تشہیری سرگرمیوں کے باعث خبروں میں ہیں۔ دونوں کو ممبئی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات کے الزامات دوبارہ زیرِ بحث آ گئے۔سنیتا نے ایک وضاحتی گفتگو میں کہا کہ فلم کی تشہیر عام طور پر فلم مکمل ہونے کے بعد ہوتی ہے، مگر اس سے پہلے ہی تشہیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی، سنیتا کومل کو گووندا کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں، اور دعویٰ کیا تھا کہ کومل شوگر ڈیڈی کی تلاش میں ہیں اور بلیک میل کر رہی ہیں۔سنیتا نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں کومل کے نام سے نفرت ہے۔دوسری طرف، گووندا نے کومل کے خاموش رہنے کی تعریف کی اور کہا کہ اداکارہ کے عوامی سطح پر جواب نہ دینے سے ان کی مشکلات کم ہو گئی ہیں۔