وزیراعلیٰ پنجاب کا 2029 تک صوبہ میں مصنوعی ذہانت کے فعال نظام کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا 2029 تک صوبہ میں مصنوعی ذہانت کے فعال نظام کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو 2029 تک ایک فعال آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی مشیر علی مصطفیٰ ڈار سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب AI وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ اور اس کے نفاذ سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران، علی مصطفیٰ ڈار نے وزیراعلیٰ کو گزشتہ دو ماہ کے دوران AI آفس کی کارکردگی اور پنجاب میں قائم پہلے AI فعال ڈیلیوری یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ AI کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ماہرین کے تعاون سے آن بورڈنگ پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب کے AI ایجنڈے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر، وزیراعلیٰ کو AI وژن 2029 کے 6 بنیادی ستونوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال سے حکومتی خدمات، گورننس اور عوامی سہولیات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تاکہ پنجاب کو ایک جدید اور خودمختار AI فعال صوبہ بنایا جا سکے۔