اسلام آباد: مسجد کی شہادت کے بعد علما کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

اسلام آباد: مسجد کی شہادت کے بعد علما کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علما ایکشن کمیٹی نے مسجد کی ازسرِنو تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آج مسجد کے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔

موقع پر اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بھاری نفری موجود ہے، جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر پولیس کے پاس واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی موجود ہیں اور مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کا امکان بھی ہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ہے، جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مری روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین سڑک پر موجود ہیں اور انہوں نے ٹریفک روک کر سڑک بلاک کر دی ہے۔