ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب

 14 اگست تجدید عہد، محبت اور احساس، ذمہ داریوں کے عہد کا دن: منزہ کرامت 
لاہور(کرائم رپورٹر) 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق یوم آزادی پاکستان دن کا آغاز پولیس لائن مسجد میں تلاوت قرآن پاک اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا سے ہوا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائن ندیم اختر، لائن افسر احسان الحق سمیت پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔یوم آزادی کے موقع پر تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد دعا کی گئی اور قومی ترانے کی خوبصورت دھن کے ساتھ ترانہ پڑھا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق آج تجدید عہد، محبت اور احساس، ذمہ داریوں کے عہد کا دن ہے۔ پاکستان کا مستقبل خوبصورت ہے،