ویب ڈیسک: پاکستان میں یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، مرحوم گھڑ سوار ملک محمد عطا، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو کے کھلاڑی حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔کراٹے کے شاہ زیب رند اور کبڈی کے محمد سجاد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔یہ اعزازت حاصل کرنے والوں کی تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔