امریکا میں 3 لاکھ وفاقی ملازمین کی برطرفی کی تیاری

امریکا میں 3 لاکھ وفاقی ملازمین کی برطرفی کی تیاری

ویب ڈیسک: امریکی حکومت میں تقریباً 3 لاکھ وفاقی ملازمین کی برطرفی یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا اعلان ٹرمپ انتظامیہ نے کر دیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے نئے ہیومن ریسورس سربراہ اور آفس آف پرسنل مینجمنٹ (OPM) کے ڈائریکٹر اسکاٹ کوپر کے مطابق، رواں سال وفاقی حکومت میں عملے کی تعداد میں تقریباً 12.5 فیصد کمی متوقع ہے، جو جنوری سے اب تک عملے میں کمی کے برابر ہے۔اسکات کوپر کے مطابق، ان میں سے 80 فیصد ملازمین رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیں گے، جبکہ 20 فیصد کو برطرف کیا جائے گا۔ یہ تعداد اس 1 لاکھ 54 ہزار ملازمین سے تقریباً دگنی ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ مالی مراعات کے بدلے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری میں دوسری مدت صدارت سنبھالنے کے بعد وفاقی سویلین عملے کو تقریباً 24 لاکھ کے قریب کم کرنے کی مہم شروع کی تھی۔