مریدکے (خصوصی رپورٹ ) مریدکے میں سرکاری آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے حکومت پنجاب کو بدنام کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ تقریباً تین ہفتوں سے سرکاری نرخ والا آٹا مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث غریب اور لاچار عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ آٹا چکی مالکان بھی بے لگام ہو گئے ہیں اور آٹا 140 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مریدکے میں تحصیل انتظامیہ کا کردار بھی م ئوثر نظر نہیں آ رہا۔مقامی آٹا ڈیلرز کا م ئوقف ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فلور ملز کو گندم کی فراہمی نہ ہونے کے باعث سرکاری آٹے کی دستیابی ممکن نہیں رہی۔