لاہور(کرائم رپورٹر)پنجابی کلچر ڈے پر پنجاب پولیس ثقافتی رنگ میں ڈھل گئی، سی ٹی او لاھور نے پنجانی پگ پہن کر امور سر انجام دیئیسی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید نے پنجابی پگڑی پہنی اور دفتری امور سرانجام دیئے۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے جس کے خوبصورت کلچر اور دلفریب روایات کا تحفظ اور پرچار ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومتی سطح پر پنجابی کلچر ڈے کومنانا ایک احسن روایت ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد سرزمین پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے آگے بڑھاناہے پنجابی کلچر کے فروغ میں پنجابی صوفی شعراء اور بزرگان دین نے اپنی تعلیمات سے پنجاب کے کلچر کو فروغ دیا ہے ہمیں بھی انہی روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ثقافت، تہذیب و تمدن اور روایات کو آگے پھیلانا ہے زندہ قومیں اپنے کلچر کو نہ صرف زندہ رکھتی ہیں بلکہ اسکے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بناتی ہیں زندہ دلی، بھائی چارہ، محبت، اعلی اخلاق، مہمان نوازی اور شجاعت پنجابی کلچر کے نمایاں اوصاف ہیں۔