درخت سے گر کر شہری ہلاک

پنجاب سوسائٹی میں سوات کا رہائشی گل خان درخت پر چڑھ کر شہد اتار رہا تھا ، پائو ں پھسل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پنجاب سوسائٹی کے علاقے میں55 سالہ شخص درخت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیاہے کہ گل خان درخت پر چڑھ کر شہد اتار رہا تھا کہ پاوٓں سلپ ہونے سے نیچے گر کر موقع پردم توڑ گیا۔متوفی سوات کا رہائشی تھا ، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔