2 منشیات فروشوں سے آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج اعوان ڈھائے والاپولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروشوں محمد یوسف اور محسن سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔