ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے:بیرسٹر سیف

    پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات   بیرسٹر سیف  نے کہا ہے  ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔اپنے  ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، خط میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔